ہومپاکستانعدالتی فیصلے کیخلاف حکومتی نظرثانی اپیل قابل مذمت ہے، خواہ مخواہ لڑائی بڑھانے سے ملک اور اداروں کا نقصان ہوگا، فواد چودھری

عدالتی فیصلے کیخلاف حکومتی نظرثانی اپیل قابل مذمت ہے، خواہ مخواہ لڑائی بڑھانے سے ملک اور اداروں کا نقصان ہوگا، فواد چودھری

لاہور (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی کی اپیل انتہائی قابل مذمت ہے، اس فیصلے کا مقصد سپریم کورٹ پر دباو ڈالنا اور پاکستان میں سیاسی فضا کو کشیدہ کرنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران خان کا علاج ان کا بنیادی حق ہے اس کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنا غیردانشمندانہ اور غیر سیاسسی عمل ہے، حکومت سیاسی طور پر انسیکیور مشیروں سے جان چھڑائے اور پاکستان کو نارملائز کرے اس ضمن میں سیاسی قیدیوں کو ریلیز ملنا پہلی بنیادی شرط ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا تحریک انصاف اب درست سمت میں آگے بڑہ رہی ہے، امید ہے نون لیگ اور پیپلز پارٹی مفاہمت کا راستہ اختیار کریں گی خواہ مخواہ لڑائی بڑھانے کا فائدہ کچھ تنخواہ دار صحافیوں اور سیاستدانوں کا ہو سکتا ہے لیکن ملک، اداروں اور سب سے بڑھ کر پاکستان کا سراسر نقصان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔