ہومپاکستانغیر قانونی انسانی گردے کی پیوند کاری کے نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ہائی پروفائل ملزم گرفتار

غیر قانونی انسانی گردے کی پیوند کاری کے نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ہائی پروفائل ملزم گرفتار

اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،غیر قانونی انسانی گردے کی پیوند کاری کے نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ہائی پروفائل ملزم گرفتار،قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او و مالک ڈاکٹر شوکت بنگش گرفتار

ملزم شوکت بنگش کو غیر قانونی و تجارتی گردے کی پیوند کاری کیس میں گرفتار کیا گیا،غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ نیٹ ورک کے 6 ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں،گرفتار ملزمان میں کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر نادر اور ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹر عدیل شیرازی بھی شامل ،گرفتار ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانتیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے مسترد ہو چکی ہیں

ڈاکٹر شوکت بنگش پر غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ سرگرمیوں میں مبینہ سہولت کاری اور انتظام کا الزام ،ایف آئی اے کی تفتیش میں ہسپتال انتظامیہ اور دیگر افراد کے ممکنہ کردار کا تعین کیا جائے گا۔گرفتار ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔