پشاور(سب نیوز )اینٹی کرپشن عدالت پشاور نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور شکیل احمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے کرپشن الزام میں گرفتار تحریک انصاف رہنما علی محمد خان اور شکیل احمد کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ علی محمد خان اور شکیل احمد پر غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ علی محمد خان جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں ہیں۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی نے علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور علی محمد خان کو 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔
پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کی درخواست ضمانت منظور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
