ہومبریکنگ نیوزورلڈکپ میچز کیلئے قومی ٹیم بھارت جائیگی یا نہیں؟ پی سی بی کا موقف سامنے آ گیا

ورلڈکپ میچز کیلئے قومی ٹیم بھارت جائیگی یا نہیں؟ پی سی بی کا موقف سامنے آ گیا

دبئی (سب نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کے اعلان کے بعد پی سی بی کا مقف بھی سامنے آگیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو دورہ بھارت اور میچ وینیوز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کلئیرنس درکار ہوتی ہے۔ پی سی بی کا مقف ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم ایونٹ اتھارٹی آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔