ہومبریکنگ نیوزپاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد:(سب نیوز) پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کا ڈیٹا جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں پاکستان سے 41کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ ہوئیں، آئی ٹی ایکسپورٹ میں سالانہ بنیاد پر 18 فیصد اور ماہانہ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق زیرجائزہ عرصے کے دوران ماہانہ 400 ملین ڈالر سے زائد کی آئی ٹی ایکسپورٹ کا مومنٹم برقرار رہا۔

معاشی ماہرین کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 5 ارب ڈالر کاسنگ میل عبورکرجائیں گی، گزشتہ مالی سال پاکستان نے پونے 5 ارب ڈالر کی ریکارڈآئی ٹی برآمدات کی ہیں۔

مالی سال26-2025ءمیں صرف فری لانسرز نے پونے 2 ارب ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ کاریکارڈ بنایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔