ہومکھیلنجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردارہوگئے

نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردارہوگئے

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑسےدستبردارہوگئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک پیغام میں نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کی دوڑ میں شامل ہونے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اورشہبازشریف کےدرمیان وجہ تنازع نہیں بنناچاہتا۔
انہوں نے لکھا کہ غیریقینی صورتحال پی سی بی کیلئےاچھی نہیں،ان حالات میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کاامیدوارنہیں ہوں۔
نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹ میں تمام سٹیک ہولڈرزکیلئے نیک خواہشات کو اظہار بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔