ہومپاکستانفضائی حدود کی خلاف ورزی، پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش جاری کردیا

فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاکستان نے افغان سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش جاری کردیا

اسلام آباد (سب نیوز)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغان سفیر سردار شکیب کو طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ڈیمارش جاری کیا گیا۔ 23ستمبر کو ڈرونز کے واقعے پر افغان حکام کو ڈیمارش کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ افغان فریق کو ڈیمارش گزشتہ روز پہنچایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔