ہومتازہ ترینچیچنیا میں رمضان قادروف 99.85فیصد ووٹ لے کر پانچویں مرتبہ سربراہ منتخب

چیچنیا میں رمضان قادروف 99.85فیصد ووٹ لے کر پانچویں مرتبہ سربراہ منتخب

ماسکو (آئی پی ایس )روس انتخابات میں مسلم اکثریتی خطے چیچنیا میں رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لے کر پانچویں مرتبہ سربراہ منتخب ہوگئے ہیں۔
روسی الیکشن کمیشن کے مطابق انہوں نے 99.85 فیصد ووٹ حاصل کیے اور پانچویں مدت کے لیے عہدہ سنبھالیں گے۔قادروف 2007 سے چیچنیا کی قیادت کر رہے ہیں اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے ہیں۔ 2026 کے انتخابات میں ان کے دو حریفوں، اسماعیل دنیلخانوف اور خالد ناکایف، دونوں کو صرف 0.05، 0.05 فیصد ووٹ ملے۔
قادروف کا موجودہ نتیجہ ان کے 2021 کے 99.73 فیصد ووٹوں سے بھی زیادہ ہے؛ 2016 میں انہیں 97.94 فیصد ووٹ ملے تھے۔یہ انتخاب روس کے قومی پارلیمانی انتخابات کے ساتھ 18 سے 20 ستمبر 2026 کے دوران ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔