ہومتازہ ترینبجلی صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

بجلی صارفین کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی (سب نیوز) بجلی صارفین کیلئے بُری خبر آگئی ہے، ڈسکوز کیلئے بجلی 2 روپے 05 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی ہے، جس کی سماعت نیپرا اتھارٹی 5 جولائی کو کرے گی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست مئی کی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔

بجلی کی قیمت بڑھائی گئی تو کراچی کے بجلی صارفین پر 2 ارب 78 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر بھی 5 جولائی کو نیپرا میں سماعت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔