سلام آباد (سب نیوز)سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی ایایم سی آئی نے مزید 2اور ملزمان امجد ولد عبدالرحمان اور احمد ولد کوندل کو تجاوزات کے کیس میں سزاسناتے ہوئے قیدبامشقت اور50,50ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روزسی ڈی اے کے شعبہ انفورسٹمنٹ کے انسپکٹر دو ست محمد نے کارروائی کرتے ہوئے انکروچمنٹ کرنے پر 2اور ملزمان امجد ولد عبدالرحمان اور احمد ولد کوندل کے چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے ملزمان کو عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر دیا۔
سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی ایایم سی آئی نے 2 کس ملزمان امجد ولد عبدالرحمان اور احمد ولد کوندل جن کے چالان دوست محمد انسپکٹر انفورسمنٹ نے بھجوائے تھے، ان پرہر دو ملزمان کوقید با مشقت اور50,50ہزار روپے جرمانہ کی سزا ئیں سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیجوا دیا۔جس پر سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی کو انکروچمنٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی،ماحول دشمن عناصر کے خلاف آنکھیں بند کر دینا اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہو گی،ہمیں اپنی آنے والی نسل کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہو گا،کوئی چھوٹا ہے یا بڑا،قانون سب کیلئے برابر ہے،کسی کو بھی سی ڈی اے کے حسن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایسے جرم میں ملوث کسی ملزم کو معاف نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی وہ کسی رعایت کا مستحق ہے،۔
ماحول دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھیں گے۔اس موقع پر سی ڈی اے کی طرف سے ایڈووکیٹ حسنین حیدر تھہیم پیش ہوئے۔ انہوں نے دلائل دیئے کہ ملزمان کو پہلے بھی وارننگ دی جا چکی ہیںلیکن یہ لوگ باز نہ آرہے ہیں انہوں نے پیدل چلنے کے راستوں پر اور گرین ایریا پر بھی قبضہ کرلیالہذا ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہ ہیںانہیں جس پر انہیں عدالت کی طرف سے سزا ہوئی اور عملہ کو ہدایت ہوئی کہ اگر یہ دوبارہ وائلیشن کریں تو ان کا چالان داخل عدالت کیا جائے۔
