تہران (آئی پی ایس )ایران کی جانب سے ایران نے کوہ کلنگ سے متعلق امریکی الزامات بے بنیاد، من گھڑت قرار دیدیئے گئے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں جبکہ امریکا سائنسی و تکنیکی ترقی کا دشمن ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی تمام جوہری سرگرمیاں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سامنے مکمل طور پر ظاہر کی جا چکی ہیں، انہوں نے کوہ کلنگ سے متعلق امریکی الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے سوال اٹھایا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات جارحیت، تباہی اور تخریب کاری کے لیے من گھڑت بہانے ہیں۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی پر ہونے والے ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا جبکہ ایرانی عوام ملکی دفاع کے لیے متحد اور مکمل طور پر تیار ہیں۔
