Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی ملاقات

ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی ملاقات

لاہور:چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ق) چوہدری سرور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کرکے آئندہ انتخابات کیلیے پارٹی ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ لی۔ اس موقع پر چوہدری سروری کا کہنا تھا کہ جو زبان دوں گا اس کی لاج رکھوں گا۔ چوہدری شجاعت حسین نے جس سے جو وعدہ کیا اس کو ہر قیمت پر نبھایا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ مشاورت کریں گے کہ کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹ فائدہ مند ہے یا علیحدہ الیکشن؟ ان ملاقاتوں کے بعد چوہدری سرور نے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا۔ چوہدری سرور کی سربراہی میں پارٹی کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی منحرف اراکین سے رابطوں پر مشاورت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔