Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی توڑ پھوڑ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع

عمران خان کی توڑ پھوڑ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد:اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توڑ پھوڑ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ ایک روز کیلئے حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 17 جون تک توسیع کردی گئی۔

سول جج احتشام عالم نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی۔ سابق وزیراعظم کے وکیل نے سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کی استثنی کی درخواست دی تھی۔ مقامی عدالت نے عدم حاضری پر اس کیس کے دیگر شریک ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کیس کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔