کراچی:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کوئی کسی جماعت کو ختم نہیں کرسکتا، جس ملک میں جمہوریت نہیں ہوگی الیکشن چوری ہوں گے تو پھر بوجھ پڑے گا۔کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب ذمہ داری سے کام م کریں گے تو ملکی مسائل حل ہوسکیں گے، مشورہ دینا چیف جسٹس کا کام نہیں ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمے عدالتوں میں ہیں، نیب کیا کر رہا ہے، ہمیں بتایا جائیکہ ہم نے کون سے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ہماری زندگی مفلوج بنائی گئی، بدنامی الگ ہوئی مالی نقصان بھی ہوا، نیب اب کم از کم جعلی کیس پر معافی مانگ لے، جس کا بھی دبا تھا نیب اب معافی مانگ لے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہوںنے کوئی کیس نہیں بنایا، چیئرمین نیب کی ذمہ داری ہے کہ جھوٹے کیسز بنانے پر تحقیقات کریں، آج بھی کہتا ہوں کیمروں کے سامنے کیس چلایا جائے، عمران خان کی طرح بھاگنے والوں میں سے نہیں۔
