Tuesday, February 17, 2026
ہومدنیاجدہ میں پاکستان تحریک انصاف ( نظریاتی پینل )کے زیراہتمام استقبال رمضان کا شاندار پروگرام کا انعقاد

جدہ میں پاکستان تحریک انصاف ( نظریاتی پینل )کے زیراہتمام استقبال رمضان کا شاندار پروگرام کا انعقاد

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان تحریک انصاف ( نظریاتی پینل )کے زیراہتمام استقبال رمضان کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت تنویر صدیق خان گروپ لیڈر نظریاتی پینل نے کی جبکہ نظامت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ صدر ٹائیگر فورس نے سر انجام دئیے ۔مقررین نے رمضان المبارک کے روزوں کی اہمیت اور اس مبارک مہینے میں خیر و برکت کے حصول کے لیے اعمال صالح کرنے پر زور دیا۔ چودھری عبدالرحمن کمبوہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ چوہدری فیاض احمد، یاسر عرفات گوندل، ملک شہزاد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔چودھری ناصر حسن، ملک مظفر اعوان، ملک محسن ، رانا محبوب احمد، سہیل خانانی، رانا علی رضا، ریحان اکرم کمبوہ ، راشد سیالوی، انجینئر شفیق اور علی اظہر نے بھی پروگرام میں شرکت کی ۔ پروگرام میں ملک کی سلامتی اور سعودی عرب سمیت امت مسلمہ کے مسلمانوں کے لئے دعا خیر بھی کی گئی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔