اسلام آباد:سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے چھہتر ارب روپے سے زائد لاگت کے تین ترقیاتی منصوبے کلیئرکردیئے ۔سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں تین ارب پچانوے کروڑ روپے کی لاگت سے امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ منظور کر لیا گیا ۔لاہور اور فیصل آباد کے درمیان منصوبے کے تحت چھ سو تیرہ میٹر طویل سکس لین اوور ہیڈ برج تعمیر کیا جائے گا،وزارت منصوبہ بندی کے مطابق تین ارب روپے سے زائد لاگت کا ہیلتھ سپورٹ پروگرام بھی منظور کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا میں دیہی علاقوں کی ترقی کا انہتر ارب چوالیس کروڑ لاگت کا منصوبہ حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس،76ارب لاگت کے منصوبے منظور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

