فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے مالی سال 2025–26 کے لیے ٹیکس قوانین کی پاسداری سے متعلق آگاہی سیشن منعقد ہوا، جس میں چیمبر کی اراکین اور کاروبار سے وابستہ خواتین نے شرکت کی۔
ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو اقرا شوکت نے شرکاء کو ٹیکس ذمہ داریوں سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ سیشن کا مقصد کاروباری خواتین میں ٹیکس سے متعلق آگاہی بڑھانا، شفاف کاروباری طریقوں کو فروغ دینا اور ٹیکس قوانین پر عمل درآمد میں سہولت فراہم کرنا تھا۔
سوال و جواب کے مرحلے میں شرکاء نے ٹیکس سے متعلق مسائل اور سوالات پیش کیے، جن پر اقرا شوکت نے وضاحت اور رہنمائی فراہم کی۔
