Sunday, May 26, 2024
ہومدنیاروس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی


روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق قرارداد کو 13 ممالک کی حمایت حاصل تھی جبکہ چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خلا میں ہتھیاروں پر بحث کا مناسب پلیٹ فارم نہیں۔

رپورٹس کے مطابق روس اور چین نے خلا میں کسی بھی نوعیت کے ہتھیار رکھنے پر دائمی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔