Monday, June 17, 2024
ہومدنیاچینی صدر چین-عرب تعاون فورم کی دسویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، چینی میڈیا

چینی صدر چین-عرب تعاون فورم کی دسویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، چینی میڈیا

چین اور عرب ممالک کے مشترکہ فیصلے کے مطابق، چین-عرب تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس 30 مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔ چینی صدر شی جن پھنگ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور کلیدی تقریر کریں گے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای عربی فریق کے چیئرمین اور موریطانیہ کے وزیر خارجہ مرزوق کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ اجلاس میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ یا نمائندے اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل شرکت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔