Monday, June 17, 2024
ہومٹاپ سٹوریسرگودھا میں توہین قرآن پر توڑ پھوڑ اور تشدد، 40 خواتین سمیت تقریباً 500 ملزمان نامزد

سرگودھا میں توہین قرآن پر توڑ پھوڑ اور تشدد، 40 خواتین سمیت تقریباً 500 ملزمان نامزد


سرگودھا کی مجاہد کالونی میں گزشتہ روز قرآن پاک کی مبینہ توہین کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ایک شخص پر تشدد کئے جانے اور اس کے گھر کو جلانے کے معاملے میں درجنوں خواتین سمیت تقریباً 500 نامعلوم افراد کو نامزد کردیا گیا ہے۔

سرگودھا پولیس کے مطابق مقدمہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں درج کیا گیا ہے، جس میں 350 سے 450 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، اشتعال انگیزی پھیلانے پر30 سے 40 نامعلوم خواتین کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، گھر اور کارخانے کو جلانے کے الزام میں 28 افراد گرفتار ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم پہلے ہی گرفتار ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے، ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، گرجا گھروں کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ متاثرہ مجاہد کالونی میں بھی پولیس بدستور تعینات ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔