Monday, June 17, 2024
ہومدنیافلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے ہارورڈ کے طلبہ کا گریجویشن تقریب سے واک آؤٹ

فلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے ہارورڈ کے طلبہ کا گریجویشن تقریب سے واک آؤٹ

فلسطین سے اظہاریکجہتی کےلیے ہارورڈ کے طلبہ نےگریجویشن کی تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی میں فلسطینیوں سے اظہار کیجہتی کیلئے احتجاجی کیمپ لگانے پر انتظامیہ نے 13 طلبہ کو گریجویشن کی تقریب میں شرکت سے روکا جس پر ہارورڈ یونیورسٹی کے سینکڑوں گریجویٹ طلبہ نے تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔
طلبہ گریجویشن تقریب کے دوران کھڑے ہوئے اور فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے بھی لگائے۔

ادھر جرمنی میں پولیس تشدد، گرفتاریوں کے باوجود طلبہ کا فلسطین کے حق میں احتجاج نہ تھما اور بڑی تعداد میں طالب علموں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔