Monday, June 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزعلی امین گنڈاپور وزارت داخلہ پہنچ گئے، صوبے کے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق

علی امین گنڈاپور وزارت داخلہ پہنچ گئے، صوبے کے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وفاقی وزارت داخلہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران لوڈشیڈنگ اور بجلی سےمتعلق معاملات اور دیگر مسائل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی
وفاقی وزراء اور وزیر اعلیٰ نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔

رہنماؤں میں کل دوبارہ ملاقات کا فیصلہ ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔