Monday, June 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزوفاق اور تمام اکائیاں ایک پیج پر ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں گفتگو ہوتی رہنی چاہئے، عطا تارڑ

وفاق اور تمام اکائیاں ایک پیج پر ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں گفتگو ہوتی رہنی چاہئے، عطا تارڑ

اسلام آباد(سب نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وفاق اور تمام اکائیاں ایک پیج پر ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں گفتگو ہوتی رہنی چاہئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی اجلاس خوش اسلوبی سے ہوا، اجلاس سے پہلے چاروں وزرائے اعلی کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، وزرائے اعلی نے ایس آئی ایف سی کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبے کے حوالے سے تعاون کریں گے، وزیراعلی امین گنڈا پور نے اجلاس میں اپنے صوبے کی بات کی، مسائل بتائے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے ایس آئی ایف سی لائف لائن ہے، علی امین گنڈا پور نے ایس آئی ایف سی کی اہمیت کو تسلیم کیا، ایس آئی ایف سی اجلاس سے اتحاد کا پیغام دیا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کر دیا قرض نہیں چاہئے، توجہ سرمایہ کاری پر ہو گی، سفارتی محاذ پر جو کامیابیاں مل رہی ہیں اس کے ثمرات آنا شروع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں آرمی چیف کی بڑی کاوشیں ہیں، ہمارا فوکس قرضوں پر نہیں بلکہ سرمایہ کاری اور تجارت پر ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔