Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانوزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

لاہور،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگیا ،صوبہ بھر میں 60سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچا کی ویکسین لگائی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔ویکسینیشن سینٹرز پر بزرگ شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگائے گی -میں خود بھی خصوصی سینٹرز کا وزٹ کرکے سہولتوں کا جائزہ لوں گا۔فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کوبھی ویکسین لگانے کا عمل جاری رہے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔