Saturday, October 5, 2024
ہومپاکستانسابق وزیر اعلی پنجاب منظور وٹو کوروناوائرس کا شکار

سابق وزیر اعلی پنجاب منظور وٹو کوروناوائرس کا شکار

لاہور،سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور وٹو کورونا کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق میاں منظور احمد وٹو چند دنوں سے بخار میں مبتلا تھے۔ ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو پازیٹو آیاہے۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہوں نے اپنے گھر میں قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گذشتہ روز کورونا وائرس سے 43 افراد موت کی نیند جا سوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 324 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 239 ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔