لندن،ملکہ برطانیہ نے شاہی جوڑے کے بیانات کے بعد خاموشی توڑ دی۔ملکہ الزبتھ نے کہا کہ شاہی جوڑے کو چند سال سے درپیش چیلنجز کا سن کر دکھ ہوا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے انٹرویوز کے بعد برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے ملکہ برطانیہ الزبتھ کا پیغام جاری کر دیا گیا۔ملکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ انہیں شاہی جوڑے کو چند سال سے درپیش چیلنجز کا سن کر دکھ ہوا۔ شہزادہ ہیری کے الزامات کا معاملہ نجی طور پر نمٹایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جوڑے کو نسل سے متعلق مسائل تشویشناک ہیں۔ ہیری، میگھن اور ان کے بیٹے آرچی کو بطور فیملی ممبرز ہمیشہ چاہا جائے گا۔واضح رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے حالیہ نشر ہونے والے انٹرویو میں میگھن نے شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے ہیں۔امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد گزشتہ روز برطانوی شاہی خاندان کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں کئی سینیئر افراد نے شرکت کی۔انٹرویو میں میگھن مارکل نے انکشاف کیا تھا کہ جب وہ شاہی خاندان کا حصہ تھیں تو انھوں نے خودکشی کے بارے میں سوچا تھا اور جب انھوں نے مدد مانگی تو انھیں کوئی سہارا نہیں ملا تھا۔
شاہی جوڑے کو چند سال سے درپیش چیلنجز کا سن کر دکھ ہوا،ملکہ الزبتھ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔