ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ’عمرے‘ کی سعادت حاصل کی ہے جس کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکار کی تصاویر وائرل ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سعودی عرب کے شہر مکہ میں احرام کی حالت میں موجود ہیں۔اداکار سعودی عرب میں اپنی نئی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کیلئے پہلے سے ہی موجود تھے۔ شاہ رخ خان کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ فنکار کو احرام کی حالت میں دیکھ محبت اور پیار کا اظہار کیا ہے ۔
