Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومکھیلابوظہبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن میں 6 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں

ابوظہبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن میں 6 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں

بوظہبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن میں 6 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ٹورنامنٹ کے لئے ہونے والی ڈرافٹنگ میں محمد عامر کو بنگلہ ٹائیگرز نے چنا تھا۔
جبکہ پاکستانی لیفٹ آرم اسپن آل راونڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے، تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور 24 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔
سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظہبی کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ٹورنامنٹ 23 نومبر سے ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو یواے ای کے یوم وطنی کی تعطیلات میں کھیلا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔