Saturday, July 13, 2024
ہومشوبز1997 کی بلاک بسٹر فلم فیس آف کا سیکوئل بنانے کا اعلان

1997 کی بلاک بسٹر فلم فیس آف کا سیکوئل بنانے کا اعلان

لاس ایجنلس،1997 کی بلاک بسٹر فلم فیس آف کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیاگیا۔کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور فلم فیس آف نے 1997 میں 39 ارب روپے کا بزنس کیا تھا اور سال بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں گیارہویں نمبر پر ہی تھی۔فیس آف کے مرکزی کرداروں میں جان ٹریولٹا اور نکولس کیج شامل تھے۔ فلم میں دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہوتے ہیں مگر ان کے چہرے آپس میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔اب 24 برس بعد اس کامیڈی اور ایکشن فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہدایت کار ایڈم ونگرڈ فیس آف کا سیکوئل بنائیں گے تاہم جان ٹریولٹا اور نکولس کیج کو فلم کا حصہ بنایا جائے گا یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔فیس آف کے سیکوئل کے بارے میں ایک رائے یہ بھی ظاہر کی گئی کہ اس فلم کا سیکوئل نہیں بلکہ فلم کو دوبارہ بنایا جا رہا ہے۔ہدایت کار ایڈم ونگرڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے پیغام دیا کہ میں فیس آف کو دوبارہ بنانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ یہ ایک مکمل اور بہترین کامیڈی اور ایکشن فلم ہے۔ ہم اس کا سیکوئل بنا رہے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔