ہومتازہ ترینرومانیہ کا معروف میوزک بینڈ ’’اکسنٹ‘‘ اسلام آباد میں پرفارم کرے گا، سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئنیسکو کا اعلان

رومانیہ کا معروف میوزک بینڈ ’’اکسنٹ‘‘ اسلام آباد میں پرفارم کرے گا، سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئنیسکو کا اعلان


اسلام آباد: پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئنیسکو نے اعلان کیا ہے کہ رومانیہ کی موسیقی ایک بار پھر پاکستان میں گونجے گی، معروف رومانیئن میوزک بینڈ ’’اکسنٹ‘‘ (Akcent) نومبر میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول ’’سول فیسٹ ریوائنڈ 2026‘‘ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔
رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئنیسکو نے اس حوالے سے موسیقی کے شائقین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اکسنٹ بینڈ اپنی منفرد موسیقی، دل کو چھو لینے والے گیتوں اور یادگار دھنوں کے ساتھ پاکستانی مداحوں کے درمیان آرہا ہے۔
انہوں نے موسیقی کے شائقین کو اس یادگار تقریب کے لیے تیار رہنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیسٹیول موسیقی، خوشگوار یادوں اور تفریح سے بھرپور ہوگا۔
سول فیسٹ ریوائنڈ 2026 اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 20، 21 اور 22 نومبر کو منعقد ہوگا، جس میں اکسنٹ بینڈ کی پرفارمنس خصوصی توجہ کا مرکز ہوگی۔
اس میوزیکل ایونٹ کو پاکستان اور رومانیہ کے درمیان ثقافتی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ کی ایک اہم سرگرمی قرار دیا جا رہا ہے۔ موسیقی دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کی ثقافت سے قریب لانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔
فیسٹیول کے ٹکٹ ٹکٹ والا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔