Saturday, September 7, 2024
ہومپاکستاناربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے جاپان کی طرز پر اربن فارسٹری کا آغاز کر دیا ہے اور جاپانی طریقہ کار کے تحت درخت 10 گنا تیزی سے بڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی طریقہ کار کے تحت درخت 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں اور اربن فارسٹری آلودگی سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اربن فارسٹری کے لیے لاہور میں 50 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے اور پہلا تجربہ گزشتہ سال لبرٹی چوک لاہور میں کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔