ہومپاکستانسری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی سے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کی ملاقات

سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی سے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ کی ملاقات

لاہور (سب نیوز): سری لنکا میں باہمی تعاون کے فروغ اور طبی شعبے میں روابط کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے اعزازی قونصل جنرل سری لنکا لاہور یاسین جوئیہ کی سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اتاشی محترمہ مہوش سامی سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستانی ڈاکٹروں کے آئندہ دورۂ سری لنکا سے متعلق معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔

دونوں شخصیات نے باہمی اشتراک، تجارتی و پیشہ ورانہ روابط اور صحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو کی۔

ملاقات کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط کو مزید وسعت دینے کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔