ہومتازہ ترینرجب بٹ کا مسٹر پتلو کے نام جذباتی پیغام، مشکل وقت میں ساتھ دینے کا اعلان

رجب بٹ کا مسٹر پتلو کے نام جذباتی پیغام، مشکل وقت میں ساتھ دینے کا اعلان

لاہور:معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سابق دوست اور ٹک ٹاکر مسٹر پٹلو کے مشکل وقت میں ان کی حمایت کرتے ہوئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر محمد انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب سے قبل بھگدڑ کے افسوسناک واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔
واقعے کے بعد مسٹر پتلو نے ویڈیو جاری کر کے معافی مانگی اور پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی۔ انہوں نے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔
اس صورتحال میں رجب بٹ نے پرانے اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مسٹر پتلو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اگرچہ اب دونوں کے درمیان بات چیت نہیں ہوتی، لیکن انہوں نے ماضی میں اچھا وقت ساتھ گزارا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں حقیقی دوستوں کی پہچان ہوتی ہے، ہمت نہ ہارنا، میں تمہارے ساتھ ہوں۔
رجب بٹ نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ بھی مسٹر پتلو کے لیے دعاگو ہیں اور ان سے بات کرنا چاہتی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔