ہومپاکستانبلاول زرداری جواب دیں یہ کام کیوں کیا ؟زلفی بخاری

بلاول زرداری جواب دیں یہ کام کیوں کیا ؟زلفی بخاری

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نےسوال کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بنگلہ دیش سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد لینے سے انکار کیوں کیا ؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں زلفی بخاری نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے بنگلہ دیش سے آنے والے تباہ کن سیلاب کے لیے لاکھوں ڈالر مالیت کی امداد سے انکار کیوں کیا؟کیا وزارت خارجہ اور بلاول زرداری جواب دینے کی زحمت کریں؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔