نیویارک (آئی پی ایس )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعوی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہوگئی ہے اور تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔جے ڈی وینس کے مطابق گزشتہ روز آبنائے ہرمز سے 150 کروڑ بیرل تیل گزرا، ایران کا آبنائے ہرمز پر اختیار عملی طور پر ختم ہوچکا ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کو بحری جہازوں پر حملے روکنا ہوں گے، جہازوں پر حملے بند ہونے تک ایران سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا نے کبھی جنگ میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، ایرانی میڈیا کی شادی کی تقریب پر حملوں کی رپورٹس پر شک ہے، شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ نہیں جانتا ایران جنگ امریکی مڈٹرم الیکشن تک ختم ہوگی یا نہیں، چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے۔جے ڈی وینس کے مطابق بیجنگ تہران پر دبا ڈالنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔
