ہومپاکستانآئرلینڈ کی سفیر کی پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سے ملاقات، اقلیتوں کے حقوق کے فروغ پر گفتگو

آئرلینڈ کی سفیر کی پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سے ملاقات، اقلیتوں کے حقوق کے فروغ پر گفتگو

لاہور،: پاکستان میں آئرلینڈ کی سفیر میری او’نیل نے پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا سے ملاقات کی اور پنجاب میں اقلیتی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے جاری اقدامات اور کام کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

ملاقات کے دوران اقلیتوں کے حقوق، انسانی حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئرلینڈ کے سفارتخانے کے مطابق انسانی حقوق کا تحفظ اور ان کا فروغ آئرلینڈ اور پنجاب کی وزارت برائے اقلیتی امور کی مشترکہ ترجیحات میں شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔