ہومبریکنگ نیوزبدین سے گھوٹکی تک سندھ کو کراچی، رحیم یارخان سے اٹک تک پنجاب کو لاہورسے نہیں چلایا جاسکتا: احسن اقبال

بدین سے گھوٹکی تک سندھ کو کراچی، رحیم یارخان سے اٹک تک پنجاب کو لاہورسے نہیں چلایا جاسکتا: احسن اقبال

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حل یہی ہے کہ 160 اختیاروالی ضلعی حکومتیں بنادیں یا 12سے 15 صوبے بنادیے جائیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ جتنی بڑی آبادی ہے بدین سے گھوٹکی تک پورا صوبہ کراچی سے نہیں چلایا جاسکتا، رحیم یارخان سے اٹک تک پنجاب کو لاہورسے نہیں چلایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ڈی آئی خان سے چترال تک پشاورسے چلائیں، بلوچستان کو پسنی سے ژوب،قلعہ سیف اللہ تک کوئٹہ سیکرٹریٹ سے چلائیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ حل یہی ہیکہ 160 اختیار والی ضلعی حکومتیں بنادیں یا 12سے 15 صوبے بنادیے جائیں، ہمارے ہمسایہ ملک میں1947 کے بعد درجن نئے صوبے بن چکے ہیں، اس مرکزیت کے ساتھ جو آبادی کا دبا ہے، سسٹم اوورلوڈڈ ہے لہذا انتظامی طور پرسسٹم میں توازن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ متنازع بات نہیں کرنا چاہتا، سندھ اسمبلی کا استحقاق ہے وہ اپنی قرارداد پاس کرسکتی ہے، پاکستان کے عوام کو اچھی تعلیم، صحت، صفائی اور صاف پانی چاہیے، یہ تمام ایشوزکسی سیاسی نعرے یا سیاسی جماعت کے مفاد سے بڑے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔