ہومبریکنگ نیوزامریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ

امریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ

واشنگٹن(آئی پی ایس ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر امریکی معیشت اور روزگار کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگست میں امریکا میں 1 لاکھ 62 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا، امریکا میں روزگار کے اعدادوشمار تمام اندازوں سے بہتر آئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی معیشت مضبوط ہوگئی، اب شرح سود کم کی جائے، امریکا کو بلند شرح سود کے باعث نقصان پہنچ رہا ہے، فیڈرل ریزرو شرح سود کم کرے۔ٹرمپ نے کہا کہ شرح سود کم نہ کی گئی تو تجارتی خسارے والے ممالک سے تجارت روک دوں گا۔امریکی صدر کے مطابق سپریم کورٹ نے تجارتی خسارے والے ممالک سے تجارت روکنے سے متعلق صدر کا اختیار تسلیم کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔