ملک بھر میں 5 سے 11 سال کی عمر تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 5 سے 11 سال کی عمر تک کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ویکسین تمام مراکز پر بلکل مفت دستیاب ہے۔ این آئی ایچ کی جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین کی دوسری خوراک 21 دن بعد لگوائی جائیں جبکہ دونوں خوراکوں کے درمیان 56 دن سے زیادہ کا وقفہ نہ ہو۔
دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 90 مثبت کیسز سامنے آئے جس میں 89 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ملک بھر میں5سے 11 سال تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
