ہومپاکستانپاکستانی نوجوانوں کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی اور اختراعات کے مواقع بڑھانے پر غور

پاکستانی نوجوانوں کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی اور اختراعات کے مواقع بڑھانے پر غور

اسلام آباد : او آئی سی-کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کی اور پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مواقع میں توسیع کے حوالے سے باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔

ملاقات کے دوران سائنس، ٹیکنالوجی، اختراعات، مہارتوں کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے علم پر مبنی مواقع کے فروغ سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ پاکستانی نوجوانوں کو ملک کے سائنسی اور اختراعی ماحولیاتی نظام سے مؤثر انداز میں منسلک کیا جائے تاکہ وہ علم پر مبنی معیشت میں فعال کردار ادا کر سکیں۔

ملاقات میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، انہیں جدید علوم اور ٹیکنالوجی کے مواقع فراہم کرنے اور مستقبل کی معیشت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔