پنجاب کے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب میں انتظامی اہداف اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ، صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی، عوامی مسائل کے حل اور صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ،ملاقات میں امپورٹڈ حکومت کی جانب سے میڈیا پر پابندی، سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی ہتھکنڈوں اور انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں پر بھی بات چیت کی گئی
تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران 4 قراردادیں بھی منظور کی گئیں، پہلی قرارداد میں ملک بھر خصوصاً سیلاب متاثرین سے بھرپور اظہارِ یکجہتی، امداد کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کے ٹیلی تھون سمیت اقدامات کی بھرپور تائید کا اظہار کیا گیا
دوسری قرارداد کے ذریعے امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی، عوام پر کربناک مہنگائی کے بوجھ کی شدید مذمت کی گئی ،تیسری قرارداد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ،چوتھی قرارداد کے ذریعے سرکاری چینل و ریاستی وسائل کے بل پر چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف مذہبی منافرت پر مبنی شرمناک پراپیگنڈے کی شدید ترین مذمت کی گئی
اجلاس میں پنجاب میں اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں کے مابین اشتراک میں مزید بہتری لانے پر مکمل اتفاق کیا گیا ،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کے اظہار کے ساتھ انکے عمدہ انتظامی اقدامات و منصوبہ جات کی بھرپور تحسین پیش کیا گیا ،اجلاس میں اراکینِ صوبائی اسمبلی کے انفرادی مسائل کے حل کی حکمتِ عملی کو بھی حتمی شکل دے دی گئی
