ہومتازہ ترینمتحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کب شروع ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کب شروع ہوگا؟ متوقع تاریخ سامنے آگئی

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 2027 کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی ہے۔ حتمی تاریخ کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد متعلقہ حکام کریں گے۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے حسابات کے مطابق رمضان 1448 ہجری کا آغاز 8 فروری 2027 کو متوقع ہے، جبکہ عیدالفطر 9 یا 10 مارچ اور عیدالاضحیٰ 16 یا 17 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہفتہ 6 فروری 2027 کو عالمی وقت کے مطابق3 بج کر 56 منٹ پر ہوگی۔
چاند کی رویت سے متعلق فلکیاتی حسابات 6 اور 7 فروری کے لیے کیے گئے ہیں، جبکہ پہلے سے مرتب ہجری کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر 8 فروری 2027 کو متوقع ہے۔اگر سرکاری کیلنڈر فلکیاتی اندازے کے مطابق رہا تو متحدہ عرب امارات کے شہری اس تاریخ سے روزے رکھنا شروع کریں گے۔تاہم حتمی تاریخ کا اعلان متحدہ عرب امارات کے قائم کردہ مذہبی کیلنڈر کے مطابق ہی ہوگا۔
رمضان المبارک کے اختتام کے بعد عیدالفطر کی تاریخ کا انحصار رمضان کے 29 یا 30 دن مکمل ہونے پر ہوگا۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے حسابات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش پیر 8 مارچ 2027 کو عالمی وقت کے مطابق 9 بج کر 29 منٹ پر ہوگی۔ چاند کی رویت سے متعلق حسابات 8 اور 9 مارچ کے لیے کیے گئے ہیں۔
اگر رمضان المبارک 29 دن کا ہوا اور چاند نظر آگیا تو عیدالفطر کا پہلا روز منگل 9 مارچ کو ہوسکتا ہے۔اس کے برعکس اگر رمضان المبارک 30 دن مکمل ہوا تو عیدالفطر بدھ 10 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ 2027 کے 16 یا 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش جمعرات 6 مئی 2027 کو عالمی وقت کے مطابق 10 بج کر 59 منٹ پر ہوگی۔ چاند کی رویت سے متعلق حسابات 6 اور 7 مئی کے لیے کیے گئے ہیں۔
موجودہ فلکیاتی اندازوں کے مطابق یکم ذوالحجہ 7 یا 8 مئی کو ہوسکتا ہے، جس کا حتمی فیصلہ چاند کی رویت کے بعد ہوگا،اسی حساب سے یوم عرفہ 15 یا 16 مئی کو متوقع ہے، جبکہ عیدالاضحیٰ ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو یوم عرفہ کے ایک دن بعد منائی جاتی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں 2027 کے اسلامی تہواروں اور سرکاری تعطیلات کی حتمی تاریخیں چاند کی رویت کے ذریعے طے کی جائیں گی۔
فلکیاتی حسابات شہریوں، کاروباری اداروں اور مختلف شعبوں کو ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے پیشگی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرتے ہیں، تاہم مذہبی طور پر حتمی تاریخ کا تعین سرکاری طور پر چاند نظر آنے کے بعد کیا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔