Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانپرامن ہندو دھرم اور پرتشدد ہندوتوا میں فرق سمجھا جائے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی

پرامن ہندو دھرم اور پرتشدد ہندوتوا میں فرق سمجھا جائے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی

اسلام آباد ،پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوتوا کوئی مذہبی تعلیمات نہیں بلکہ یہ نفرت انگیز سیاسی نظریہ برطانوی ہندوستان کے دور میں کچھ شدت پسندوں نے نازی جرمنی کے لیڈر ہٹلر سے متاثر ہوکر پیش کیا تھا۔

کشمیر ڈے کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج ہمیں ہندو دھرم کی اصل پرامن تعلیمات اور ہندوتوا کے نام پر شدت پسندی میں فرق سمجھنے کی ضرورت ہے، آج اہنسا کے پرچارک گاندھی جی کا بھارت انکے قاتلوں کے نرغے میں ہے، ڈاکٹر رمیش نے مزید کہا کہ پاکستان میں بسنے والی محب وطن ہندو کمیونٹی امن و سلامتی اور بین المذاہب ہم آہنگی پریقین رکھتی ہے، انہوں نے مقبوضہ وادی میں بسنے والے کشمیری باشندوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حق خود ارادیت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔