Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزافغانستان سے حملوں نے ہمارے صبر کا امتحان لیا،ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان سے حملوں نے ہمارے صبر کا امتحان لیا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہیکہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے تسلسل نے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا ہے لہذا پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ملک ہے،

ہزاروں پاکستانی شہری دہشتگردی کے باعث جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں، پاکستانی سکیورٹی فورسز کو سرحد پار سے منصوبہ بندی، مالی معاونت اور سرپرستی یافتہ دہشتگردی کا سامنا ہے، کوئی بھی ذمہ دار ریاست اپنی خودمختاری اور شہریوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے حملوں پر خاموش نہیں رہ سکتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔