اسلام آباد،پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے یوم یکجہتی کشمیر کو بھر پور طریقہ سے منانے کے لیے اپنے آڈیٹوریم میں متعدد پروگرامز کا اہتمام کیا
5 فروری کو صبح 10 بجے پی این سی اے آڈیٹوریم میں بچوں کی ثقافتی شو میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے سکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں نہتے بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور جوانوں پر بھارتی مظالم کی نشاندہی کی اور اقوام عالم سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کوروکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔پروگرام میں کئے جانے والے خاکوں میں بچوں نے وادی میں سکولوں کی بندش، تعلیم پر پابندی اور گھروں میں مقیدہونے کی عکاسی کی – بچوں نے کشمیری گیت اور قومی نغمے بھی پیش کئے – اس موقع پر بچوں نے اپنی تقاریر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی سپورٹ کا اظہار کیا۔بچوں نے اپنی تقاریر میں وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسان کشی اقدامات پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھر پور احتجاج کیا – جبکہ شام 6.30 بجے اشتیاق آتش کا خصوصی کھیل ” زندان” پیش کیا گیا، جس میں فنکاروں نے کشمیری عوام کی حالت زار اور بھارتی افواج کی بربریت اور سفاکی دکھائی – پوری وادی جیل کا سماں پیش کر رہی ہے – اسی آڈیٹوریم میں رات 7.30 بجے معروف کشمیری گلوکاروں بانو رحمت اور عمران خان نے کشمیری گیتوں کے ذریعے شہدا کشمیر کو خراج عقیدت اور جہدو جہد کرنے والوں کو سلام پیش کیا – اس کے علاوہ پی این سی اے کی نیشنل پرفارمنگ آرٹ گروپ کے فنکاروں نے کشمیری رقص پیش کئے – نیشنل آرٹ گیلری 11میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان پر مبنی فوٹو گرافس کی نمائش بھی پروگرامز کا حصہ ہے – نمائش میں بھارتی فوج کی کشمیر کے معصوم لوگوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے – ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ڈاکٹر فوزیہ سعید نے بچوں کی کارکردگی سہراتے ہوئے کہا – کہ آج کے دن پوری قوم نے کشیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے – اس جہدوجہد میں جتنا حصہ بڑوں کا ہے اتنا ہی آپ بچو ں کا ہے – مجھے امید ہے کہ ہم سب آوازوں کو یکجا کر کے دنیا کو اس مسئلہ کی طرف توجہ دینے پر مجبور کریں گے۔ زندگی اور ا زادی سب سے بڑی نعمت ہے۔ پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر فوزیہ سعید نے شرکا بچوں کو شیلڈ دیں ۔