Thursday, June 4, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبجٹ پر مشاورت: سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

بجٹ پر مشاورت: سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

پشاور(آئی پی ایس ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ پر مشاورت کیلیے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت مانگ لی وزیراعلی کے پی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ بجٹ حساس معاملہ ہے، آئینی، قانونی اور انسانی بنیادوں پر عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بحٹ تیار کرلیا ہے جس کی منظوری عمران خان نے دینی ہے لہذا ملاقات ضروری ہے۔دوسری جانب صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے الزام لگایا کہ وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں خیبر پختونخوا کے صرف 6 منصوبے شامل ہیں، وفاق کے بجٹ میں خیبر پختونخوا کے لییکچھ نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔