Thursday, June 4, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزتیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا

تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا

لاہور (آئی پی ایس )آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔آسٹریلوی ٹیم کیکپتان جوش انگلس نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، لیبوشین اور ایلکس کیری نے 19، 19 رنز اسکور کیے، ایڈم زمپا 10 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔آسٹریلیا نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔