Thursday, June 4, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزکسان کارڈ سے پنجاب کے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے،کاشتکار اب سر اٹھا کر جیے گا: مریم نواز

کسان کارڈ سے پنجاب کے کاشتکار کی قسمت بدل رہی ہے،کاشتکار اب سر اٹھا کر جیے گا: مریم نواز

لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہیکہ کسان کارڈ کیذریعے پنجاب کے کاشت کار کی قسمت بدل رہی ہے، پنجاب کا کاشت کار اب کسی آڑھتی کا مقروض نہیں ہوگا اور سر اٹھا کر جییگا۔ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں پہلی بار 8 لاکھ 32 ہزار سے زائد کاشت کاروں کو کسان کارڈ جاری کییگئے، ان کاشت کاروں نے مجموعی طور پر 2 ارب54 کروڑ روپے کے قرضے لیے،گندم کیموسم میں کاشت کاروں نے 100 ارب سے زرعی مداخل کی خریداری کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ 38 ہزار کاشت کاروں سے 67 ارب روپے قابل وصول ہیں جب کہ 86 فیصد ریکوری ہوئی،کاشت کاروں نے بہترین مثال قائم کرتے ہوئے 57 ارب روپے کی اقساط ادا کر دیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کے ذریعے خریف کی فصل کے زرعی مداخل کے لیے 90 ارب روپے کاشت کاروں کو مل گئے، 3 لاکھ کاشت کاروں نے 30 ارب روپے کے زرعی مداخل کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کر لیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔