پاکستان کی منجھی ہوئی ورسٹائل اداکارہ تارا محمود، جنہوں نے 2004 میں شوبز میں کیریئر کا آغاز کیا تھا ، اس وقت ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔اداکارہ تارا محمود نے سرکاری ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے انسپکٹر کھوجی سے ڈیبیو کیا اور پھر اس کے بعد ان کا یہ سفر کامیابی سے جاری ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تارا محمود کا اداکاری کے علاوہ ایک اور ایسا منفرد حوالہ ہے جو مداحوں کے لیے حیرانی کا باعث ہے۔
تارہ نے سوشل میڈیا پرو الد کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں تو مداح حیران رہ گئے ؕ۔
اداکارہ کی ایک جڑواں بہن بھی ہیں اور وہ مجموعی طور پر تین بہنیں ہیں، تارا محمود اس سے قبل بھی اپنے والد اور اہل خانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کر چکی ہیں۔

اداکارہ تارا محمود کس نامور ’پاکستانی سیاستدان‘ کی بیٹی ہیں؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
