Monday, May 25, 2026
ہومپاکستانملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ،نصف درجن سے زائد پاور پلانٹس کا بند

ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ،نصف درجن سے زائد پاور پلانٹس کا بند

اسلام آباد (قاضی بلال)ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ نصف درجن سے زائد پاور پلانٹس کا بند ہونا ہے –
ذرائع کے مطابق اس وقت گدو نیلم جہلم لاکھڑا جامشورو فیصل آباد پاور اور سرگودھا کول پاور پلانٹس بند پڑے ہیں ملک بھر چھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے پاور پلانٹس کو تیل گیس اور کوئلے کی کمی کی وجہ فراہمی نہیں ہو رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس رقم نہیں جس کی وجہ سے ان چیزوں کی خرید بھی بند کر دی گئی ہے ،آئی ایم ایف کی طرف حکمرانوں کی نظر یں لگی ہوئی ہے – اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6500 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ،اس وقت بجلی پیداوار اکیس ہزار جبکہ 27ہزار میگاواٹ سے زائد طلب ہے – ڈسکوزُ کی جانب سے نویں اور دسویں محرم کو بجلی کی بندش نہ کرنے دعوی غلط ثابت ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔